اراضی تعلیمی اداروں کے نام کرانے کیلئے تمام اضلاع میں 4 رکنی کمیٹیاں

 اراضی تعلیمی اداروں کے نام کرانے  کیلئے تمام اضلاع میں 4 رکنی کمیٹیاں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تمام اضلاع میں اراضی ادارے کے نام کرانے کیلئے تمام اضلاع میں 4 رکنی کمیٹیاں بنادی۔ڈی ای او سیکنڈری کمیٹی کے کنوینر ہونگے ۔

ڈی ای او ایلیمنٹری میل اور فی میل سمیت اے ڈی لٹیگیشن ممبر ہونگے ۔مذکورہ کمیٹی سکولوں کی اراضی محکمہ کے نام کرانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو آگاہ کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سو سے زائد سکولوں کی اراضی محکمہ کے نام پر نہیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں