صوبائی وزیر کی نمائندگان کو ٹرانسپورٹ بارے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

صوبائی وزیر کی نمائندگان  کو ٹرانسپورٹ بارے مسائل  حل کرانے کی یقین دہانی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے آل پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی ۔

 وفد میں فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک ندیم، چیف آرگنائزر محمد جہانگیر سمیت متعدد اراکین شامل تھے ، ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے اراکین نے صوبائی وزیر کو اپنے متعدد مسائل پیش کیے ۔بلال اکبر خان نے فیڈریشن کے نمائندگان کو ٹرانسپورٹ سے متعلقہ مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں عام آدمی کے لیے ٹرانسپورٹیشن کے مسائل حل کرنا بھی شامل ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں