بیدیاں روڈ :دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت

بیدیاں روڈ :دو شفٹوں میں  کام جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بیدیاں روڈ کا دورہ کیا، جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انٹرچینج تا بھٹہ چوک 2.1 کلومیٹر پر سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کام کے معیار کا معائنہ کیا، کام کی رفتار تیز کرنے ، سڑک کے دونوں اطراف شولڈرز کی تعمیر، سیورج سسٹم سمیت دیگر کاموں کے معیار کو یقینی بنانے اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں