پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات:گورنر

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔۔۔

ملاقات میں تعلیم اور تجارت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات موجود ہیں،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان طلبا کے وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ازبک طلبا کے لیے پاکستانی جامعات میں سکالرشپس شروع کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کر ائی اور کہا کہ پاکستان میں سپیشل انویسٹمنٹ کونسل کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انرجی اور مائننگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں