اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کوہوگا

 اوپن یونیورسٹی کے  پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28اپریل کوہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پنجاب چیپٹر کا کانووکیشن 28 اپریل کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے پرو چانسلر وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ تقریب میں پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، سکولز ،کالجز اور جامعات کے اساتذہ، ملک کے نامور صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔یونیورسٹی کے پروچانسلر وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود سمسٹر خزاں 2004 تا بہار 2022 کے دوران گریجوایٹ ہونے والے طلبہ میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں