پنجاب کے 25 فیصد سکول لائبریری کی سہولت سے محروم

پنجاب کے 25 فیصد سکول لائبریری کی سہولت سے محروم

لاہور(عاطف پرویز سے ) پنجاب کے 25 فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 تفصیل کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے تمام صوبوں کے سکولوں میں لائبریریز کی سہولیات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 75 فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز ہیں ،سندھ میں 18 فیصد سکولوں میں ہی یہ سہولت ہے جبکہ 82 فیصد محروم ہیں ،کے پی کے میں یہ سہولت 31 فیصداور 69 فیصد میں نہیں ۔گللگت بلتستان 50فیصد ،آزاد کشمیر کے صرف 16 فیصد سکولوں میں لائبریریز ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان کے 77 فیصد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول لائبریریز کے بغیر ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کے مطابق مڈل اور پرائمری کے اکثر سکولوں میں لائبریریز نہیں ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں