واربرٹن : لاپتہ بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد

واربرٹن : لاپتہ بچے کی  لاش جوہڑ سے برآمد

ننکانہ صاحب(خبر نگار)دوروز قبل لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد ہو گئی۔

واربرٹن چونگی نمبر 5 کے قریب سندرانہ ٹاؤن کے رہائشی کاشف کا6سالہ بیٹا عبدالوہاب 6مئی سے لاپتہ تھا جس کی لاش جوہڑ سے ملنے کی اطلاع ملی۔ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر پولیس تھانہ واربرٹن کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں