گنڈاسنگھ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گنڈاسنگھ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

قصور،پتوکی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) گنڈاسنگھ کے نواح میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق بھیڈیاں کلاں کا رہائشی منیراحمد موٹرسائیکل پر پولیس تھانہ گنڈاسنگھ کے علاقہ مہالم کلاں کے نزدیک جارہاتھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ادھر پتوکی میں ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل سوار فیملی ٹرک کو عبور کرتے ہوئے اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 39سالہ عبدالرحمن اور اس کی 6سالہ بیٹی صبا زخمی ہو گئے ،باقی سوار محفوظ رہے ۔ عبدالرحمن کو تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں