شرقپور :اراضی کے تنازع پر مخالف کو قتل کر دیا

شرقپور :اراضی کے تنازع پر مخالف کو قتل کر دیا

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)شرقپور تھانہ کے قریب واقع آبادی نئی بھنیی میں اراضی کے تنازع پر 2 بھائیوں شہباز اور فریاد نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے مخالف نوجوان امان علی کو قتل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ زمیندار غلام غوث اور اس کا بھائی امان علی شرقپور اڈا سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں شہباز ،حاجی فریاد اور آفاق عرف پھاکو وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں امان علی ہلاک ہو گیا، ملزم فرار ہو گئے ۔ واضح رہے کہ ملزموں کو رنج تھا کہ مقتول نے اراضی ٹھیکہ پر کیوں لی ہے ۔ شرقپور پولیس نے غلام غوث کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں