پنجاب یونیورسٹی :الاؤنسز کیلئے ملازمین کی تیسرے روز بھی ہڑتال

پنجاب یونیورسٹی :الاؤنسز کیلئے  ملازمین کی تیسرے روز بھی ہڑتال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ ہڑتال سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تیسرے روز بھی ملازمین کا مطالبات کے لیے احتجاج جاری ہے ،مظاہرین نے تیسرے روز بھی ایڈمن بلاک کو بند رکھا ہوا ہے ۔ملازمین کا انتظامیہ اور وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی کی۔یونیورسٹی آنے والے سینکڑوں سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ایڈمن ، خزانہ دار ،امتحان سیکشن بند ہونے سے سائلین پریشان رہے ۔ملازمین مختلف الاؤنس کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں