واسا :ترقیاتی کاموں کیلئے پونے 12ارب کاترقیاتی پیکیج

واسا :ترقیاتی کاموں کیلئے پونے 12ارب کاترقیاتی پیکیج

لاہور(شیخ زین العابدین)سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ترقیاتی کاموں سے متعلق میٹنگ منٹس جاری کر دیئے، واسا کے نو زون میں ترقیاتی کام کرنے کے لیے 12 ارب 78 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واسا گلبرگ زون کا انفراسٹرکچر ری ویمپ کرنے کے لیے بائیس ترقیاتی سکیموں کی منظوری، گلبرگ کا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ارب 21 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، واسا راوی زون کا انفراسٹرکچر ری ویمپ کرنے کے لیے 29 ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،راوی زون میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے 98 کروڑ 80لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے ، واسا گنج بخش زون کا انفراسٹرکچر ری ویمپ کرنے کے لیے 31 ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،گنج بخش زون کا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے 81 کروڑ 80 روپے کی منظوری دی گئی، واسا واہگہ زون کا انفراسٹرکچر ری ویمپ کرنے کے لیے 9 ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،واہگہ زون کا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے 75 کروڑ 80 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی، واسا سمن آباد زون کا انفراسٹرکچر ری ویمپ کرنے کے لیے 29 ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،سمن آباد زون کا سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں