دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیلئے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں  کے خلاف کارروائی کیلئے جدید  آلات خریدنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کی بڑی وجہ ہیں ،صوبے کے 9کمشنرز کو کارروائیاں تیز کرنے اور آلات خریدنے کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لئے جدید آلات کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔ دستاویزات کے مطابق 40 کروڑ کی لاگت سے 80پورٹیبل آٹوموبائل ایمیشن اینالائزر خریدے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے رواں مالی سال ہی جدید آلات کی خریداری کیلئے فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں