مہنگائی نے عام شہریوں کیلئے قربانی مشکل بنا دی

 مہنگائی نے عام شہریوں کیلئے قربانی مشکل بنا دی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) لاہور سمیت ملک بھر میں جاری مہنگائی کی لہر نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی عام شہریوں کی پہنچ سے دور کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں 8مختلف مویشی منڈیاں تو سج گئی ہیں جہاں قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے لوگ تو جا رہے ہیں لیکن قیمتوں کا سن کر واپس لوٹ آتے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ لوگ بڑے جانوروں کی قربانی میں حصہ ڈالنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ مویشی منڈیوں میں بیوپاری ہاتھ پہ ہاتھ رکھے خریداروں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں