بلدیاتی ادارے ، رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر جاری

 بلدیاتی ادارے ، رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر جاری

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب کے 229 بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر جاری کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے 2 ارب 95 کروڑ 87 لاکھ روپے کا ماہانہ کرنٹ پی ایف سی شیئر جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 17 کروڑ 22 لاکھ 62 ہزار، 35 ضلع کونسلوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 23 لاکھ روپے کا کرنٹ پی ایف سی شیئر ٹرانسفر کیا گیا، 182 میونسپل کمیٹیوں کے لئے ایک ارب 39 کروڑ 47 لاکھ روپے جاری ہوئے، صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے تحت 11 میونسپل کارپوریشنز کو 37 کروڑ 94 لاکھ 41 ہزار روپے کا اجرا کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 41 لاکھ 64 ہزار روپے، ڈی جی خان 2 کروڑ 82 لاکھ 66 ہزار، فیصل آباد 7 کروڑ 62 لاکھ 55 ہزار، گجرات 2 کروڑ 76 لاکھ 35 ہزار، گوجرانوالہ 2 کروڑ 59 لاکھ 53 ہزار، مری ایک کروڑ 32 لاکھ، ملتان 4 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار، راولپنڈی 2 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار، ساہیوال 3 کروڑ 46 لاکھ، سرگودھا 3 کروڑ 64 لاکھ، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے لئے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری ہوئی۔ کرنٹ شیئر ڈویلپمنٹ کے لئے استعمال نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں