چائلڈ لیبر کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

چائلڈ لیبر کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چائلڈ لیبر کیخلاف عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد، امریکن قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، برٹش ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ کلارا سٹرینڈ ہوج، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سمیت دیگر کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ہوٹل میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کی تقریب منعقد ہوئی ،سیمینار کا اہتمام سرچ فار جسٹس کی جانب سے کیا گیا۔  امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پندرہ سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت کرانا قانوناً جرم ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کیساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ برٹش ہائی کمیشن کی سربراہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کیلئے عالمی قوانین موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بڑی تعداد میں جبری مشقت کا شکار بچوں کو تحویل میں لے چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں