66مقامات پر قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس ختم

66مقامات پر قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس ختم

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ عظمیٰ لاہور متحرک ہیں، ڈی سی/ایڈمنسٹریٹر لاہور کی ہدایت پر قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 66مقامات پر قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا۔عزیز بھٹی زون میں 24،اقبال زون میں 8 اور گلبرگ زون 2 غیر قانونی طور پر قائم سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا۔راوی زون میں 9، شالیمار میں 8، واہگہ میں 9 اور نشتر زون میں 6 غیر قانونی طور پر قائم سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا۔بلدیہ عظمیٰ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں۔مزاحمت پر 9 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔ غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ختم کرا کر قریبی سرکاری سیل پوائنٹس پر منتقل کیا جارہا ہے۔ جانوروں کی خرید و فروخت مختص کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کہیں بھی ممنوع ہے ۔خلاف ورزیوں کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں