کمرشل فیس کی عدم ادائیگی، درجن املاک سربمہر

کمرشل فیس کی عدم ادائیگی، درجن املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا کمرشلا ئزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف بلاک میں سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن کے ہنزہ، زینت، کشمیر، کریم، چناب اور نیلم بلاک میں کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پرایک درجن سے زائد املاک کو سربمہر کر دیا۔سیل کی گئی املاک میں گراسری شاپس،بک شاپس، الیکٹرانکس شاپس،ملک شاپس،فاسٹ فوڈ، نجی سکول و دیگر املاک شامل ہیں، آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسدالزمان ڈوگر کی سربراہی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو نوید احمد بھٹی نے کیا۔سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشلائزیشن فیس کی مد میں لاکھوں روپے کے واجبا ت تھے۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں