ٹریفک روانی:ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹیپا کو ٹاسک تفویض

ٹریفک روانی:ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹیپا کو ٹاسک تفویض

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں شہر کی ٹریفک صورتحال بارے بریفنگ دی گئی۔

 کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ ٹریفک لین قواعد کی پابندی کیلئے شہریوں کو آگاہی دیکر ہی ٹریفک کلچر قائم کیا جاسکتا ہے ۔ٹریفک روانی و آگاہی کیلئے ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس اور ٹیپا کو ورکنگ ٹاسک دے دیا،روڈ لین مارکنگ کیلئے ٹیپا بھی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوگی۔مشترکہ ٹیم منتخب آن سپاٹ پوائنٹ پر ٹریفک فلو رکاوٹ کو شناخت کرے ۔عملی پلان کے ذریعے مہم شروع ہوگی۔سڑکوں پر ٹریفک لین پابندی کے مکمل نفاذ سے قبل عملی پلاننگ ناگزیر ہے ۔شہر میں عملی ٹریفک انجینئرنگ پلان کے تحت ہی ٹریفک کو رواں رکھا جاسکتا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک روانی کیلئے واضح ہدایات کیمطابق عملی پلان تیار کیا جائے ،روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی کیساتھ ٹریفک ایجوکیشن و آگاہی کیلئے بھی پلان ناگزیر ہے ۔ شہر کی بعض سڑکوں و چوکوں پر ٹریفک انجینئرنگ ،روڈ ڈیزائین میں صرف معمولی انٹروینشنز کی ضررت ہے ۔روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک،سائن بورڈز،ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں