مون سون:چھوٹا راوی ڈرین کی صفائی مکمل کرنیکی ہدایت

مون سون:چھوٹا راوی ڈرین کی صفائی مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وائس چیئرمین واسا نے ڈی ایم ڈی واسا عبداللطیف کے ہمراہ گنج بخش ٹاؤن کا دورہ کیا، مون سون تیاریوں کا جائزہ لیا۔۔۔

 وائس چیئرمین واسا نے مین آؤٹ فال ورکشاپ، ڈسپوزل سٹیشن اور لوئر چھوٹا راوی ڈرین کا دورہ کیا، ڈائریکٹر میاں حامد لعل نے مون سون تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا لاہور کے 134 ڈی واٹرنگ سیٹس فعال حالت میں ہیں، خرابی کی صورت میں فوری مرمت کرائی جاتی ہے ۔مین آؤٹ فال ڈسپوزل سٹیشن 8 پمپس مکمل فعال ہیں۔لوئر چھوٹا راوی ڈرین کو 3 کلومیٹر بذریعہ ٹریکٹر صفائی کی جاتی ہے ۔وائس چیئرمین واسا نے ڈسپوزل سٹیشن پر سکرینوں کو صاف رکھنے ،لوئر چھوٹا راوی ڈرین ڈیسلٹنگ کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں، وی سی واسا نے ڈی واٹرنگ سیٹس کی ورکنگ چیک کی اور تمام مشینری کو مکمل فعال رکھنے کے احکامات دیئے اور کہا کہ مون سون سے قبل تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کو مکمل کیا جائے ۔ وائس چیئرمین واسا نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی پر آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ڈرینز اور سیوریج لائن میں نہ پھینکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں