عید :شہریوں کیلئے پانی فراہمی کے اوقات کا ر میں اضافہ

عید :شہریوں کیلئے پانی فراہمی کے اوقات کا ر میں اضافہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) عید الاضحی کے موقع پر پانی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، قربانی کے دوران بھی پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔۔۔

 اسی بات کے پیش نظر عید کے موقع پر واسا نے لاہور کے باسیوں کے لیے پانی کی فراہمی کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا، معمول کے دنوں میں واسا کی جانب سے لاہور کے باسیوں کو دس گھنٹے پانی فراہم کیا جارہا ہے ،تاہم عید کے پہلے دن چودہ گھنٹے، دوسرے دن بارہ گھنٹے اور تیسرے دن کے بعد معمول کے مطابق دس گھنٹے پانی فراہم کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اگر کسی مقام پر پانی کی قلت ہوتی ہے تو پانی کی فراہمی کے اوقات کار مزید بڑھا دیئے جائیں گے، بائیس واٹر باؤزرز بھی سٹینڈ بائی موجود رہیں گے ۔ ایم ڈی واسا لاہور کا کہنا ہے کہ بارشوں میں نکاسی آب کے لیے بھی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔واسا انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھانے کے باوجود شہری پانی کا ضیاع نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں