صنعتوں کیلئے بجلی سستی، عوام کیلئے مہنگی، یہ ظلم ہے:جماعت اسلامی

صنعتوں کیلئے بجلی سستی، عوام کیلئے  مہنگی، یہ ظلم ہے:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی اور پٹرول کی قیمت میں کمی۔۔۔

 جبکہ عوام الناس پر بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں 5 روپے 72 پیسے اضافہ کرکے بجلی گرا دی ہے۔ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے ۔یہ لوگ آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں