پاکستان فرنیچر کونسل پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گی

پاکستان فرنیچر کونسل پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستا ن فرنیچر کونسل یکم جولائی سے 3 جولائی تک فرانس میں منعقد ہونے والی ٹیکس ورلڈ پیرس ایکسپو میں شرکت کرے گی اور چن ون کے تعاون سے جدید ڈیزائنوں اور اعلی معیار کی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

 یہاں محمد اریب کی قیادت میں درآمد و برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس ایکسپو میں شرکت چن ون کے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو بڑھانے اور پاکستانی دستکاری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں