مستحقین کواپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے :جماعت اہلحدیث

مستحقین کواپنی خوشیوں میں شامل  کیا جائے :جماعت اہلحدیث

لاہور (سیاسی نمائندہ) حج کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سنت ابرہیمی یہ ہے کہ مستحقین کواپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔۔۔

 فلسطین کشمیر اور دیگر مظلوم بھائیوں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں مقامی علما سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں عازمین حج کے امسال بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہت اچھے اور منظم طریقے سے ادا کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں