مولانا امجد کا محسن نقوی سے رابطہ کھالوں کیلئے این او سی پرگفتگو

مولانا امجد کا محسن نقوی سے رابطہ  کھالوں کیلئے این او سی پرگفتگو

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ اور۔۔۔

 ان سے دینی مدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے کھالوں کے حصول کے لیے این او سی کے راستے میں انتظامی رکاوٹوں پر گفتگو کی ۔مولانا محمد امجد خان اور مولانا حافظ اشرف گجر نے مسلم لیگ کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، میاں مرغوب احمدجبکہ حافظ فہیم الدین نے بلال یاسین سے بھی رابطے کئے ۔مولانا محمد امجد خان کو وزیر داخلہ اور لیگی راہنماؤں نے رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں