خاتون سے نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، 2 ملزم گرفتار

خاتون سے نازیبا حرکات کی  ویڈیو وائرل، 2 ملزم گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ صدر قصور نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات والی ویڈیو سوشل میڈیا سے ملنے پر 6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر ایک نازیبا ویڈیو ملی جس میں نظام پورہ بائی پاس کے قریب 6افراد ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے نظرآرہے ہیں جن کی شناخت بگری کے رہائشی رزاق ، نعیم ، مصطفی ، سجاد، نواز اور محسن مسیح کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے سب انسپکٹر محمدعمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نواز اور محسن مسیح کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں