ایبٹ اور ایمپریس روڈ پر کٹ، دھول سے شہری پریشان

ایبٹ اور ایمپریس روڈ پر کٹ، دھول سے شہری پریشان

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا نے ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کی غرض سے روڈ کٹ لگایا، روڈ کٹ لگانے کے بعد واسا نے سڑک کو لاوارث چھوڑ دیا۔۔۔

 زیر تعمیر ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ سے اڑنے والی دھول مٹی اور گردوغبار سے علاقہ مکین پریشان ہیں، شہر لاہور میں سڑکوں کے پیچ ورک کا کام بھی رک گیا، شہر کے پوش علاقے کی اکھڑی سڑکیں ٹریفک روانی میں بڑی رکاوٹ پیدا کرنے لگیں، ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے عرصہ دراز سے پیچ ورک کا کام نہیں کیا گیا۔ سڑکوں پر پیچ ورک نہ ہونے سے سڑکوں کی حالت زار ہوگئی۔ گزشتہ چار برسوں میں پہلی بار 200 کلومیٹر طویل سڑکوں کی کارپٹنگ اور پیچ ورک کیا جانا تھا، سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے سٹیشن، بوہڑ والا چوک ،اورنج ٹرین سٹیشن جانے والی ٹریفک سست روی کا شکار رہتی ہے۔ واسا کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے بطور ڈیپازٹ ورک دیگر اداروں کو منتقل بھی کر دیئے ہیں، انتظامیہ نے تمام تر معاملات پر مکمل طور پر چپ سادھ لی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں