چیئرپرسن نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیساتھ عید منائی

چیئرپرسن نے چائلڈ پروٹیکشن  بیورو میں مقیم بچوں کیساتھ عید منائی

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔

انہوں نے بچوں کے ساتھ عید کا دن گزارا اور بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔بیورو میں مقیم بچوں کے لیے قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کیے جبکہ بچوں کے ساتھ عید کا کیک کاٹا اور اس موقع پر تمام بچوں کو نئے جوتے اور کپڑے فراہم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں