عید کے فوری بعد ستھرا پنجاب پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

عید کے فوری بعد ستھرا پنجاب پر کام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وزیر اعلیٰ ستھرا پنجاب مہم کی تیاری شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ سخت تھا لیکن صفائی ستھرائی میں کامیابی ملی، اب ستھرا پنجاب آپریشن مہم شروع کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب کے لئے کام شروع ہے، 188 ارب کی خطیر رقم سے ستھرا پنجاب کے لئے رقم رکھی گئی ہے، آوٹ سورس پر کام مکمل کرنے کے لئے کمپنیز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، افسران سمیت تمام صفائی ہیروز کو شاباش دیتا ہوں ،چیف سیکرٹری نے مرکزی آفس کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین نے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں