قصور:گرانفروشی پر 236افراد گرفتار،11لاکھ سے زائد جرمانہ

قصور:گرانفروشی پر 236افراد  گرفتار،11لاکھ سے زائد جرمانہ

قصور(خبرنگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصورکی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا،خلاف ورزیوں پر 11لاکھ سے زائد جرمانہ، 14افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج،236 گرفتار کئے گئے۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، کوٹ رادھاکشن شازیہ رحمان، پتوکی طلحہ انور، ڈی او انڈسٹریز سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بتایا گیا گزشتہ 9روز کے دوران20ہزا ر346انسپکشنز کی گئیں، 350خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 11لاکھ10ہزار 500روپے جرمانہ، 14افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور 236 کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں