پاک ایران دو طرفہ تجارت کے بڑے مواقع :ایرانی سفیر

پاک ایران دو طرفہ تجارت کے بڑے مواقع :ایرانی سفیر

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے لاہور آفس میں پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رضا امیری مقدم، محمد مدثر ٹیپو پاکستان کے سفیر برائے ایران ، اور قونصل جنرل ایران لاہور مہرن موحد فر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ملاقات کے آغاز میں ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے ایران کے صدر محترم ابراہیم رئیسی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی عوام سے تعزیت کی۔ ذکی اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں پر مشتمل ایک تجارتی گروپ قائم کیا جائے جو تجارت کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرے اور اجتماعی سفارشات پیش کرے ۔ پاکستان کے سفیر برائے ایران محمد مدثر ٹیپونے کہا کہ 10 بلین ڈالر کے تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک کی سرحد کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایرانی سفیر سے درخواست کی کہ مختلف اشیا پر تجارتی ڈیوٹیز کم کی جائیں ، ایران کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں