گورودوارہ بھائی کرم سنگھ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع

گورودوارہ بھائی کرم سنگھ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع

لاہور(سہیل احمد قیصر)تاریخی گورودوارہ بھائی کرم سنگھ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے پر کام شروع ہوگیا۔ تعمیرو مرمت کے بعد اِسے سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  گورودوارے کے لیے جس مقام کو چنا گیا تھا، وہ بالکل دریائے جہلم کے کنارے واقع ہے۔ تب ذرائع آمدورفت زیادہ نہ ہونے کے باعث سکھ یہاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے زیادہ ترکشتیوں کے ذریعے آیا کرتے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد شہر میں رہنے والے سکھوں کی بھارت نقل مکانی کے بعد سے گورودوارہ بھی ویران ہوگیا۔ اِس حوالے سے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ اِس منصوبے کی تکمیل سے گورودوارے کی خوب صورت عمارت کو طویل عرصے کے لیے محفوظ کیا جاسکے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین عطاالرحمن نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ منصوبے کا مقصد اِس تاریخی عمارت کی نئے سرے سے بحالی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں