واسا :ایک ہفتے میں تمام صارفین کو نیٹ بل میں لانے کے احکامات جاری

واسا :ایک ہفتے میں تمام  صارفین کو نیٹ بل میں  لانے کے احکامات جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایم ڈی واسانے ریونیو ڈائریکٹوریٹس کو سو فیصد بلنگ کا حکم دے دیا، ایک ہفتے میں تمام صارفین کو نیٹ بل میں لانے کے احکامات جاری۔

واسا کے علامہ اقبال ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ میں کل 1لاکھ 12ہزار 200 صارفین ہیں، علامہ اقبال ٹاؤن میں سے کل38.3 فیصد صارفین پانی و سیوریج کا بل ادا کر رہے، راوی ٹاؤن کے کل 138225 واسا صارفین میں سے 28.8 فیصد صارفین بل ادا کر رہے، گنج بخش ڈائریکٹوریٹ میں کل 86280 میں سے 38.2 فیصد صارفین بل ادا کر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں