سپیشل ایجوکیشن:پرنسپل، نان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری لازمی قرار

سپیشل ایجوکیشن:پرنسپل، نان  ٹیچنگ سٹاف کی حاضری لازمی قرار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چھٹیوں میں بھی سکول آنا ہوگا، ڈی او سپشل ایجوکیشن لاہور نے احکامات جاری کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کے پرنسپل و دیگر نان ٹیچنگ سٹاف کے لیے اداروں میں موجود رہنا ہوگا، احکامات نہ ماننے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔سپیشل ایجوکیشن لاہور کے اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں چل رہی ہیں، اداروں میں کسی قسم کی کوئی تعلیمی سرگرمیاں نہیں ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں