انسانی دودھ کیلئے بینک کا قیام خلاف اسلام:مرکزی علما کونسل

انسانی دودھ کیلئے بینک کا قیام خلاف اسلام:مرکزی علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا انسانی دودھ کیلئے بینک کا قیام خلاف اسلام ہے۔۔۔

مغرب اسلامی ممالک میں مادر پدر آزاد معاشرے کو فروغ دینے کیلئے احکام الٰہی کا تمسخر اڑا رہا ہے، ہیومن مِلک بینک سے رضاعی بہن بھائی کا تصور جو اسلام نے دیا وہ دم توڑ جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ماؤں کے دودھ کیلئے بینک کے قیام کا مقصد رشتوں کے شرعی نظام کو سبوتاژ کرنا، اسلام کے احکام رضاعت کے خلاف ایک منظم سازش اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے ، بینک کاقیام حکم حرمتِ رضاعت کے منافی اور علانیہ بغاوت کے مترادف ہے کیونکہ کئی رشتوں کا رضاعت کی وجہ سے نکاح حرام ہے ۔انہوں نے کہا انسانی خیر خواہی کے عنوان سے کیا جانے والا یہ عمل اللہ پاک کے حکم حرمتِ رضاعت کے منافی اور علانیہ بغاوت کے مترادف ہے ،اس لئے کہ جن رشتوں سے نسب کی وجہ سے نکاح حرام ہے، ان میں سے کئی رشتے رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں