بعض این جی اوز ملک میں بے حیائی پھیلا رہیں:جے یو آئی (س)

بعض این جی اوز ملک میں بے حیائی  پھیلا رہیں:جے یو آئی (س)

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما اسلام(س)پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلیٰ مولانا ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین۔۔۔

ناظم اعلیٰ لاہور مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، سیکرٹری اطلاعات لاہور قاری رحمت اللہ لاشاری ودیگر نے کہا بعض این جی اوز ملک میں بے حیا ئی پھیلا رہی ہے، سندھ میں انسانی ملک بینک کا قیام غیر شرعی اور بے حیا ئی ہے جس سے خاندانی نظام تباہ ہوجائیگا، انسانی ملک بینک کے قیام کو فوری ختم کیا جائے ،عذاب الٰہی کو دعو ت نہ دی جائے ۔انہوں نے کہا یونیسیف کے تحت ہیومن ملک رائٹس ایک گھناؤنی سازش ،جس کے باعث بے حیائی کو فروغ اور خاندانی نظام کو تباہ کرنا ہے، اسلامی معاشرہ اسکی اجازت ہرگز نہیں دیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں