دہشتگردی کی نئی لہر سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ:ہشام الٰہی

دہشتگردی کی نئی لہر سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ:ہشام الٰہی

لاہور(سپیشل رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے بیان میں کہا دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔

دہشتگردی کی نئی لہر ریاست، حکومت، سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ریاست ،حکومت، سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس موثر اقدامات کرنے چاہئیں، کرم میں بم دھماکا اور سکیورٹی فورسزکے نوجوانوں کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، وطن عزیز میں دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پھر سے ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے ،ہم ہرقسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،چند شرپسند عناصر بیرونی طاقتوں کی شہ پر پاکستان میں بم دھماکے کرکے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔حالیہ دنوں میں ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد بھی سامنے آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود سکیورٹی ادارے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں