447 بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے

 447 بھارتی سکھ یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کے سلسلے میں بھارت سے آئے 447 سکھ یاتری حسن ابدال کے گورودوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے۔

واہگہ بارڈر پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی رمیش سنگھ اروڑہ اور کمیٹی کے ارکان نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا تھا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ گروپ لیڈر سردار خوشونت سنگھ نے پاکستانی بالخصوص پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بڑی تعداد میں زائرین کو پاکستان میں ان کے مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت دی اور سکیورٹی وغیرہ کے بہترین انتظامات کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں