ڈی جی بہبود آبادی سے خواتین کے وفد کی ملاقات

ڈی جی بہبود آبادی سے خواتین کے وفد کی ملاقات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب و چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی آئی ایف ثمن رائے نے خواتین کے وفود سے ملاقات میں کہا۔۔۔

 متوازن خاندان کی نئی سوچ اپنا کر بہتر مستقبل کی جانب قدم بڑھانا ہوگا کیونکہ چھوٹے خاندان کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی وقت کا اہم تقا ضاہے۔ انہوں نے کہا پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک اور پنجاب وطن عزیز کا گنجان ترین صوبہ ہے ،فیملی پلاننگ کی ضروریات، سپلائی اور اس سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں موجود فرق کی وجہ سے اضافی بچوں کی پیدائش ریکارڈکی گئی ۔حقائق اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ فیملی پلاننگ کیلئے درکار ضروریات اور شرح نمو میں اضافے کا تناسب ایک دہائی سے برقرار ہے اور خاندانی منصوبہ بندی کے روایتی طریقوں سے اس فرق کا خاتمہ نہایت مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا خاندانی منصوبہ بندی کی کوریج بڑھانے کے ساتھ بہتر معیار کی خدمات فراہم کر نے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈکا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو جدید طریقوں کو اپنا کر کلائنٹس کے گھروں تک خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں