550لٹر تیار جعلی جوس تلف، ساڑھے 3 لاکھ جرمانے

550لٹر تیار جعلی جوس تلف، ساڑھے 3 لاکھ جرمانے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس پلانٹ اور ناقص انتظامات پر معروف برانڈز کے خلاف کارروائیوں میں 550 لٹر تیار جعلی جوس۔۔۔

 150 لٹرناقص زائد المیعاد آئل سمیت پیکنگ میٹریل تلف کر دیا جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ان ایکشن، لاہور سٹی ایریا اور حاجی پارک میں آپریشن کیا گا ۔ جوس پلانٹ سے جعلی ناقص جوس اور پیکنگ میٹریل برآمد ،مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ ڈی جی عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی جوس کیمیکلز، ممنوعہ فلیورز اور سویٹنر کی ملاوٹ سے فروخت کے لیے تیار کیا جارہا تھا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں برکس صفر پائی گئی، لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ فاسٹ فوڈ کی تیاری میں ناقص آئل اور ممنوعہ اجزا استعمال کرنے پر معروف فوڈ چینز کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ، پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، جالے ، کیڑے مکوڑوں کی کثیر تعداد پائی گئی۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں