روبینہ خالد کی چیئر مین پی ٹی اے ،ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

روبینہ خالد کی چیئر مین پی ٹی اے ،ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔

 جس میں 8171 سے موصول ہونے والے پیغامات اور کالوں کوبی آئی ایس پی سے منسلک کرنے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے کام کرنے والی جعلی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علاوہ ازیں مشترکہ کمیٹی کی تشکیل ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے موبائل نمبروں کی ان کے شناختی کارڈ ز سے تصدیق ،موجودہ اور نئے استفادہ کنندگان کو سم جاری کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے نے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ دریں اثنا سینیٹر روبینہ خالدنے سندھ صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید سے ملاقات کی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے اقلیتی برادری سمیت پاکستان کے تمام پسماندہ طبقات کی پروگرام میں شمولیت اور مساوی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں