انتظامیہ ،پی ایچ اے کی پلانٹ اے ٹری فار اینٹی سموگ مہم

انتظامیہ ،پی ایچ اے کی پلانٹ اے ٹری فار اینٹی سموگ مہم

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پلانٹ اے ٹری فار پاکستان اینٹی سموگ مہم جاری ۔

،اس سلسلے میں وحدت کالونی میں سو سے زائد پودوں کی شجرکاری کی گئی جن میں پلکن،جامن اور چاندنی کے پود ے شامل ہیں۔کمشنر ملتان مریم خان،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے پودے لگائے ۔اس موقع پر کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیئے شجرکاری نا گزیر ہے جس کیلئے ہر فرد کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ، شجرکاری مہم کا حصہ بن کر موثرشہری ہونے کا ثبوت دیں ،درختوں کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی کی بھی ضرورت ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شجرکاری کے فروغ کے لیئے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں ،گرین بیلٹس اور روڈ سائیڈ ز پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جا رہی ہے تا کہ شہر کو سر سبز بنایا جا سکے ۔آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیئے ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے موثراقدامات کر رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں