ڈی سی مری کا بی ایچ یو کا دورہ، حاضری، سٹور ریکارڈ چیکنگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت کالی مٹی کا اچانک دورہ کیا اور صحت کی سہولیات سمیت تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے سٹاف کی حاضری، میڈیسن سٹور کا ریکارڈ، صفائی کی صورتحال و دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے طبی سہولیات اور عملے کے رویے کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مری نے کہا عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ترقیاتی کام بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔