حضرو:منشیات کا بین الصوبائی سمگلر گرفتار، 10کلو چرس برآمد

حضرو:منشیات کا بین الصوبائی  سمگلر گرفتار، 10کلو چرس برآمد

حضرو (نمائندہ دنیا) اٹک خورد پولیس نے منشیات کا بین الصوبائی سمگلر گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد کی زیرنگرانی سرچ پارک پکٹ منکور کے انچارج اے ایس آئی قاسم علی نے کوہاٹ کی جانب سے آنے والی کوسٹر میں سوار شکیل احمد سکنہ طورہ وڑی تحصیل ٹل ضلع ہنگو کے سامان کی پڑتال کی تو اس میں سے 10کلو چرس برآمد ہوئی، منشیات سمگلر کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں