سیف سٹی:گزشتہ ماہ 1436ای چالان ٹکٹس جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سیف سٹی اسلام آباد ای چالان سسٹم سے گزشتہ ماہ میں 1ہزار 436ای چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، اب تک 2لاکھ 74ہزار سے زائد ای چالان ٹکٹس جاری کئے جاچکے ہیں۔۔۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2لاکھ 74ہزار 892ای چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں، قانون شکنوں کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے لنک ڈیٹا بیس کی مدد سے خصوصی قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے، قانون شکنوں کو ان کے موبائل نمبر پر ای چالان ٹکٹ کا پیغام ارسال کیا جاتا ہے، اس حکمت عملی سے مہلک حادثات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی ہوئی، جرمانے کی رقم مقررہ وقت پر ادا نہ کرنے پر چالان کی کاپی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں گاڑی کی ماسٹر فائل میں لگائی جا رہی ہے۔ چالان کے بقایا جات ادا نہ کرنے تک گاڑی یا موٹرسائیکل کو کسی دوسر ے شخص کے نام منتقل نہیں کیا جاسکے گا۔