73 گینگز کے 185 رکن گرفتار،کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

73 گینگز کے 185 رکن گرفتار،کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد

ملتان ( کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور۔

 لودھراں کی ستمبر 2024 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ماہِ ستمبر 2024 میں ساڑھے نو کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ اسی طرح 73 گینگز کے 185 ممبران کو بھی گرفتار کر لیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 379 مقدمات کا اندراج کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ریجن میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کافی حوصلہ افزا رہی ۔ ستمبر میں 615 اشتہاری ، 140 عدالتی مفروران اور 210 ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کیا گیا۔ عوام الناس کو خدمات کی فراہمی میں ملتان ریجن پولیس پنجاب میں پہلے نمبر پر رہی، 79413 لوگوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ریجن میں اسی عرصہ کے دوران 147 چوری شدہ موٹر سائیکل اور گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں کو چیک کیا گیا۔ ریجن کی شاہراؤں پر 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 3745 اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ عارضی ومستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ اسی طرح مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد اور راہنمائی فراہم کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں