ریسکیو 1122کے زیر اہتمام طلبا کو تربیت دینے کا عمل شروع

ریسکیو 1122کے زیر اہتمام  طلبا کو تربیت دینے کا عمل شروع

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ریسکیو 1122نے حادثات میں زخمی افراد کو ایمرجنسی طبعی امداد دینے کے لیے سکول اور۔

 کالجز کے طلبا کو ٹریننگ دینے کا عمل شروع کر دیا، گزشتہ روز ریسکیو 1122 سلانوالی اسٹیشن میں طلبا کی ٹریننگ کا آغاز کیا جس میں نیو سپیریئر کالج کے 15سے زائد طلبا نے شرکت کی، جہاں پر طلبا کو ٹریفک حادثاتز قدرتی آفات زخمی افراد اور خصوصاً ہارٹ اٹیک کی صورت میں متاثرہ شخص کی دل کی دھڑکن کو برقرار رکھنے کے لیے تدابیر اختیار کرنے کی تربیت دی گئی، سلانوالی ریسکیو 1122 اسٹیشن انچارج امتیاز احمد اور شفٹ انچارج شوکت علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ریسکیو ٹریننگ کا دائرہ کار دوسرے کالجز اور سکول تک بڑھایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں