ٹوبہ:ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف گورنر زکا اجلاس

ٹوبہ:ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف گورنر زکا اجلاس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں ایم پی اے امجد علی جاوید اور پرنسپل را ؤصدیق سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 پرنسپل را ؤصدیق نے ڈی پی ایس میں جاری تعلیمی سر گرمیوں ،ترقیاتی کاموں ،ٹیچر ٹرینگ پروگرمز،طلباکی تعداد اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔بورڈ آف گورنرز کی مشترکہ رائے سے سکول سے ریٹائر ہونے والے ٹیچرز کے تجربہ سے فائدہ لینے کیلئے اساتذہ کو مزید تین سال تک ایکسٹینشن کی منظوری دی اور فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا، سکول میں سولر سسٹم کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ڈی پی ایس معیاری تعلیم سب کی پہنچ میں یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ، نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، بی او جی کے تمام ممبران ڈی پی ایس میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں اور اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں