کوٹ ادو کیلئے ریسکیو کو5 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم

کوٹ ادو کیلئے ریسکیو کو5 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے ضلع کیلئے ریسکیو کو5 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم۔

تفصیل کے مطابق کوٹ ادو ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے ریسکیو1122 بائیک ایمبولینس کی سہولت کا آغاز کر ڈپٹی کمشنر اور اے سی نے پانچ بائیک ایمبولینسز کا افتتاح کیا۔انچارج سنٹر اسامہ ذیشان نے سہولت بارے بریفننگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے فرسٹ ایڈ کٹس کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بائیک ایمبولنس مہیا ہونے سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، 1122 کال سنٹر کیلئے لیٹر بجھوا چکے ہیں ، امیدہے اس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں