نئی تعینات ڈی سی مظفر گڑھ قراۃ العین نے چارج سنبھال لیا

نئی تعینات ڈی سی مظفر گڑھ قراۃ العین نے چارج سنبھال لیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے چارج سنبھال لیا۔

،رات گئے ضلعی محکموں کے افسروں سے تعارفی ملاقات کی اور بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیم ورک کیا جائے گا تمام محکمہ جات مل کے کام کریں گے تو بہت سے مسائل حل ہونگے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انشیٹیو پر سختی سے عمل کیا جائے گا، جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں گے ، خود معائنہ کروں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر تحصیل میں فوری طور پر دو دو گرین بیلٹ بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور عوام سے براہ راست رابطہ رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں