ڈی سی وہاڑی کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، خراج تحسین

ڈی سی وہاڑی کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، خراج تحسین

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسر ہمیشہ ہر دلعزیز رہتے ہیں۔

 اور ٹرانسفر ہوجانے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں بسے رہتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کمشنر مریم خان، آرپی او سہیل چودجرہ، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، سی پی او صادق علی ڈوگر اور ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے تقریب میں موجود تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے بڑی محنت اور لگن سے ضلع وہاڑی کے عوام کی خدمت کی اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں سے بہترین روابط قائم کئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں